پاکستان ویمنز نے دورہ جنوبی افریقہ میں بالآخر فتح کا مزہ چکھ لیا
پاکستان ویمن ٹیمز نے دورہ جنوبی افریقہ میں بالآخر فتح کا مزہ چکھ لیا۔ قومی ٹیم نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ کپتان جویریہ خان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے 12 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں پر 68 رنز بنالئے تھے کہ بارش کی انٹری ہوگئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا، قومی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کامیاب قرار پائی۔
کپتان جویریہ خان کو شاندار نصف سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔
Read Comments