شائع 03 فروری 2021 10:23pm

سعید اجمل کا پروٹیز کو اسپن کا جال بچھا کر قابو کرنے کا مشورہ

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل اور آل راؤنڈر شاداب خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شاہینوں سے جیت کی امیدیں لگالیں جبکہ سابق آف اسپنر نے پروٹیز کو اسپن کا جال بچھا کر قابو کرنے کا مشورہ دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کامیابی کیلئے قومی ٹیم کو ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے، ہمیں ڈرا کی طرف نہیں جانا چاہیئے۔

سابق آف اسپنر نے مشورہ دیا کہ کراچی کی طرح راولپنڈی میں بھی پروٹیز کو اسپن کا جال بچھا کر قابو کیا جائے۔ پنڈی ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کا کردار اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کے تسلسل برقرار رکھ کر فتح اپنے نام کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

Read Comments