وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، پی پی پرامید
پاکستان پیپلزپارٹی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔مرکزی سیکٹریری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے 12 ووٹوں سے کامیابی کا دعویٰ کردیا,
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں 12 ووٹوں سے برتری کا دعویٰ کردیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری تیاری کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک کی بات کی ہے۔چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ساتھ دیں ۔ سلیکٹرز سیاست دانوں کو کام کرنے دیں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا سینٹ کے انتخابات سے قبل وزیر اعظم اپنے ناراض سینٹرز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں 50,50 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا ہے جسٹس فائز عیسی نے اس پر نوٹس لیا ہم ان کے شکر گزار ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے بی آر ٹی پر نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے پر افسوس ہوا۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کا چیلنج قبول کرنے کا اعلان کیا اورکہا وقت تعین وہ خود کریں۔