شائع 01 فروری 2021 11:25pm

ملک میں کورونا سے26 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھںٹے میں مزید چھبیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا پھیلاؤ کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایک دن میں مزید ایک ہزار چھ سو پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی کہا خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

Read Comments