قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔
آٹے، چینی، چکن، انڈوں اورخوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک بھرمیں سستے داموں اشیائے ضروریہ کی وافرفراہمی یقینی بنائیں گے ۔
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔
وفاقی وزراء، مشیروں اورمعاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام کی شرکت کی ۔ کمیٹی نے آٹے، چینی، چکن، انڈوں اورخوردنی تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا ۔
سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح گذشتہ سال کی 14.6 فیصد کے مقابلے میں 5.7 فیصد رہی، کمیٹی نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وفاقی اورصوبائی وزارتوں ومحکموں کی تعریف کی ۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک بھرمیں سستے داموں اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے بتایا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ گندم اورچینی کی مناسب سپلائی یقینی بنائی جائے ۔ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار نے پام آئل اور سویا بین آئل کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا ۔