شائع 01 فروری 2021 10:46pm

'مریم اور بلاول غیر سنجیدہ سیاست کررہے ہیں'پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول غیر سنجیدہ سیاست کررہے ہیں ۔پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرےخلاف غلط کیس دائر کیاگیا، جج صاحب کیس ختم کررہےتھے،میں نےمنع کردیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اوربلاول غیرسنجیدہ سیاست کررہےہیں، ایک دن کہتےہیں استعفےدیں گےپھرکہتےہیں لانگ مارچ کرینگے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، بلاول اورمریم سینئرلوگوں کی بات سنیں، اپوزیشن اوران کی سیاست سنجیدہ نہیں۔

اس موقعے پر پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کاکام ہی اپوزیشن کوبرابھلا کہنا ہے، حکومت کی سیاست اپوزیشن پرتنقیدکےسوا کچھ نہیں۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کااپنااپنانظریہ ہے، تمام فیصلوں پر باقائدہ مشاورت کی جاتی ہے۔

Read Comments