سکھر: تاجر برادری بھی کرایہ بڑھانے پر سڑکوں پر
سکھر میں میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایوں میں اضافے کے خلاف تاجروں نے کاروباری مراکز بند کرکے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی۔
تاجر برادری نے گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ میونسپل ایڈمنسٹریٹر نے خلافِ قانون کرائے بڑھا کر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں رپورٹ جمع کرائی جو ہمیں منظور نہیں۔ تاجروں نے قانون کے مطابق اضافے کا مطالبہ کردیا۔
Read Comments