انسداد کورونا ویکیسن کیلئے سینٹر تشکیل
انسداد کورونا ویکسین کیلئے ملک بھر میں 582 سینٹر قائم کردیئے گئے۔
پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز پھر ساٹھ سال سے زائد عمرکے بزرگ مستفید ہونگے، ویکسینیشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہوگا ، عام شہری 1166 پر میسج کے ذریعے اندراج کراسکیں گے۔
اب آئندہ کے مراحل پر کام شروع ہوگا۔ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے پہنچنے والے پانچ لاکھ ویکسین اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹرمیں محفوظ کی جائے گی، جہاں سے آزاد کشمر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کو فراہم کی جائینگی۔
معاون خصوصی صحت ویکسین کی فراہمی پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ ویکسین وفاق کی مرتب کردہ حکمت عملی اور نمز کے طے کردہ سسٹم کے تحت لگائی جائیگی ، ملک بھر میں 582 ویکسین سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں ، حکام نے ویکسین لگانے کے مراحل بھی واضح کردیے۔
حکام کے مطابق ویکسینیشن سینٹر کا عمل 3 فروری سے شروع ہوگا۔
Read Comments