شائع 01 فروری 2021 07:53pm

قومی اسمبلی اجلاس، سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کرلیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں سی پیک اتھارٹی بل کی منظوری کےدوران اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے اوراسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا،قومی اسمبلی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کے بل کی منظوری دے دی ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے ، اپوزیشن نےاسپیکر ڈائس کا گھیراؤکرلیا،اس موقعے پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ یہ ایوان کس طرح چلایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی تاہم قومی اسمبلی نےسی پیک اتھارٹی کے قیام کے بل کی منظوری دے دی ۔

Read Comments