شائع 01 فروری 2021 07:48pm

کراچی: بچی کےساتھ زیادتی،مجرم کو سزائے موت

کراچی کی مقامی عدالت نے چھ سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ چھ سال بعد سنا دیا۔مجرم زین العابدین کو سزائے موت اور متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے اداکرنے کاحکم۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں چھ سال کی پچی کوچھ سال بعد انصاف مل گیا۔

عدالت نے مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت کا مجرم کومتاثرہ خاندان کو5لاکھ روپے بھی دینے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجرم نے 2015میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے مجرم کے اس عمل سے بچی کے جسمانی اورذہنی زندگی تباہ ہوئی۔ مجرم کا یہ عمل گھناؤنا، خوفناک، اذیت ناک اورتباہ کن تھا۔ اس عمل سے نہ صرف بچی اسکا خاندان پورا معاشرہ اثراندازہوا۔

عدالت کا کہنا تھا ان واقعات سے بچنے کےلئے سخت سے سخت سزائیں دینا ہوں گی۔

Read Comments