'ق لیگ نے مارچ میں حکومت گرانے کا وعدہ کیا' فیصلہ آپ کا میں بات چیت
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ق لیگ نے مارچ کے مہینے میں حکومت گرانے کا وعدہ کیا۔ فضل الرحمان نے یہ بات آج نیوز کے پرگرام فیصلہ آپکا میں کی۔
مولانا فضل الرحمن نے ق لیگ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کردیا،
وہ کہتے ہیں اپنے ہی اتحادی حکومت کو مارچ کے مہنے میں گرانے کیلئے ق لیگ نے ان سے وعدہ کیا،لیکن دھوکا دے دیا،اب ق لیگ اعتماد کے قابل نہیں رہی،
مولانا کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے حکومت ختم کرنے کیلئے مولانا کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ نے حکومت ختم کرنے کیلئے ہم سے وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے مہینے میں حکومت ختم کرنے کا وعدہ تھا، فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ق لیگ نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا، مسلم لیگ ق اب قابلِ اعتماد نہیں رہی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کسی کے لیے استعمال ہوئی ہے۔
Read Comments