شائع 01 فروری 2021 07:08pm

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے خواتین اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں۔

ارکان اسمبلی ثانیہ کامران،شہوانہ بشیر اور نیلم حیات ملک نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جبکہ ام البنین علی اور فرحت فاروق نے بھی عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ خواتین کوترقی کےمساوی حقوق دیناپی ٹی آئی کامشن ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ خواتین ارکان کی رہائش کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ضلعی کمیٹیوں میں بھی خواتین ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا ہے۔

عثمان بزدارنے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو اہمیت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاک ہ خواتین ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔

Read Comments