شائع 01 فروری 2021 06:49pm

'کرپشن ٹاپ لیول پر ختم ہوئی ہے'

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کرپشن ختم نہیں ہوئی،صرف ٹاپ لیول کی کرپشن ختم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی اور جنوبی بلوچستان کے لیے منصوبے دیئے، اب سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی پیکج تجویزکررہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ تجویزکردہ پیکجزکاوزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے، کرپشن ختم نہیں ہوئی،صرف ٹاپ لیول کی کرپشن ختم ہوئی ہے۔

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ نیب کااہم رول ہےدیگراداروں کوبھی کام کرنےکی ضرورت ہے، کے فور منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جون جولاِئی میں بسیں چلیں گی، ہم سب اور اینکر حضرات ایک سال پرانی خبر دہراتے ہیں،تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔

Read Comments