شائع 30 جنوری 2021 11:24pm

حقوق کراچی تحریک، جماعت اسلامی کے تحت دھرنے

حقوق کراچی تحریک کے تحت شہر کے 52 مقامات پر جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ شہر کی بدحالی میں موجودہ حکومت سمیت ، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور ن لیگ برابر کی شریک ہیں ۔

دھرنے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ درست مردم شماری ، کوٹہ سسٹم۔کا خاتمہ، بہ اختیار شہری حکومت کے ساتھ اگر فوری بلدیاتی انتخابات کے ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اب سڑکوں کو بند کرکے اپنا حق چھیننے کے لئے نکلیں گے۔

شاہراہ قائدین پر مرکزی دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی بدحالی میں حکومت وقت سمیت پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی پارٹیز برابر کی شریک ہیں ۔

حقوق کراچی تحریک کے تحت جاری احتجاجی دھرنوں میں سینکٹروں شہریوں و کارکنان نے شرکت کی ، تاہم ٹریفک کی روانی اس دوران بلا تعطل جاری و ساری تھی ۔

Read Comments