شیخ عظمت سعید کی تقرری مسترد
مسلم لیگ ن نے شیخ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کر دیا ،
لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کہتئ ہیں عظمت سعید نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے ، نوٹیفیکیشن ثبوت ہے کہ حکومت براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے چوروں، کمشن خوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ عظمت سعید کی تقرری کو مسترد کرتی ہے، وہ غیرجانبدار نہیں رہے۔ یہ ’وَن مین کمشن“ ہی بنانا ہے تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور کرائے کے ترجمان بھی اس میں شامل کرلیں؟ نوٹیفیکیشن میں جن برسوں کا ذکر ہے، ان میں عظمت سعید نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن ثبوت ہے کہ حکومت براڈ شیٹ میں پکڑے جانے والے چوروں، کمشن خوروں کو سزا دینے میں سنجیدہ نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام آئین، قانون، شفافیت اور انصاف کا قتل ہے، کمشن، شئیر اور کٹ مانگنے والوں کو بچانے کی کوشش ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اخیتار کا ناجائز استعمال کرکے براڈ شیٹ میں اپنے لئے این آر او لینے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کوجب کنٹریکٹ دیاگیا، قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا تو شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب تھے۔ جس مدت، فیصلے اور ملزم نیب کے خلاف تحقیقات ہونی ہے، شیخ عظمت سعید اس وقت اس کا حصہ تھے،
انہوں نے مزید کہا کہ غیرجانبدار کیسے ہوسکتے ہیں؟ سوال یہ ہے کہ حکومت شیخ عظمت سعید کو ہی لانے پر کیوں مصر ہے۔