'افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کا اہم کردار ہے'
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان میں امن کےقیام میں پاکستان کا اہم کردارہے۔ہم نےماضی میں افغان امن عمل کےلئےقدم بڑھائیں۔
ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا امریکی وزیرخارجہ سےگزشتہ روزٹیلی فونک گفتگوہوئی۔امریکی ہم منصب کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔امریکی وزیرخارجہ سےمختلف امورپربات چیت ہوئی۔
انہوں نےکہاپاکستان میں امن کےقیام کےلئےہزاروں قربانیاں دی گئیں۔پاکستان نےدہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں کیں۔پاکستان نےہمسایہ ممالک سےبہترتعلقات رواں رکھنےکی بات کی۔ہماری خواہش ہےکہ خطے میں امن واستحکام قائم ہو۔ملک میں سرمایہ کاری کےلئےسازگارماحول پیداہوگیا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی ہے۔کرپشن کو روکنا ہماری ترجیحات میں سےہے۔ کرپشن سےملک میں غربت بڑھتی ہے۔کرپشن سے کمایا پیسہ باہرچلاجائےتوملک ترقی نہیں کرسکتا۔
وزیر خارجہ نےکہاکہ بھارت میں کسانوں کااحتجاج زورپکڑچکاہے۔بھارتی حکومت کی پالیسی سےکسانوں کو نقصان ہوگا۔ بھارت میں کسانوں پر لاٹھی چارج ہوا اور ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
انہوں نےمزید کہاپاکستان نے کشمیر کےمسئلہ کو ہرفورم پراٹھایا۔ڈھائی سالوں مسئلہ کشمیرکےمسئلہ کو مؤثراندازسےاٹھایاگیا۔ٹیکس کےپیسےسےمنی لانڈرنگ ہوگی توغربت بڑھےگی۔کرپشن کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔بھارت کا اصل چہرہ مزید بے نقاب ہوگا۔