اپ ڈیٹ 30 جنوری 2021 08:22pm

'گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کی جائے'

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت سے گندم کی قیمت 1800روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ کےجنرل سیکریٹری احسن اقبال نےلاہورمیں پارٹی کےکسان ونگ کےمرکزی سیکریٹریٹ کاافتتاح کردیا۔تقریب سےخطاب میں احسن اقبال نے مطالبہ کیاکہ گندم کی فی من قیم1800و روپےمقرر کی جائے اور کپاس کا بیج فوری طورپر درآمد کیاجائے۔

صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ چوہدری ریاض الحق جج نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ کسان ونگ ریسرچ اورپالیسی سازی میں پارٹی کو آگاہی فراہم کرے گا۔ کسان کے مسائل متخب ایوانوں میں اٹھائے جائیں گے۔

تقریب میں لیگی رہنماوں کے علاوہ کسان نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Read Comments