'نہیں چاہتا چیئرمین نیب استعفی دیں'
ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈی والا کہتے ہیں کہ نہیں چاہتاچیئرمین نیب استعفی دیں۔میں انہیں صنعتکاروں کے نمبر دوں گا ان سے پوچھیں وہ کیوں ملک سے باہر گئے۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈووی والانےکراچی چیمبرکےدورے پرمیڈیا سے گفتگومیں کہا بزنس کی اہمیت سیاست کے حوالے سے بھی بہت زیادہ ہے۔وفاقی سطح کے جو مسائل ہیں وہ بتائیں انہیں سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں میں اٹھایا جائے گا۔ زیرو ریٹڈ کا ایشو20سال سےسن رہاہوں،کوئی حکومت لگا دیتی اور کوئی ہٹا دیتی ہے۔اس مسئلہ کو ایک ہی دفعہ حل کرلینا چاہیئے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکہا کچرا،سیوریج،سڑکوں سمیت دیگرمسائل پر سندھ حکومت کام کررہی ہے۔ وزیراعلی سے آپ کی ملاقات کرواتا ہوں اپنے تمام مسائل اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیں۔ سینٹ الیکشن سے قبل آئینی ترمیم ٹھیک نہیں،اس پراپوزیشن جماعتوں سے بات کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہاان ڈیکلیئر اکانومی کو ٹھیک کریں پہلے اس سے قبل بزنس کمیونٹی کو تنگ کرنا ٹھیک نہیں۔ نظام کو درست کیا جائے مگر بزنس مین کو تنگ نہ کیا جائے۔ میں نہیں چاہتاچیئرمین نیب استعفی دیں۔میں انہیں صنعتکاروں کے نمبر دوں گاکہ وہ کیوں ملک سے باہر گئے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا چین کےسفیر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے ہونےوالےمعاہدوں کےحوالےسےنیب پوچھ رہی ہے۔ وفاقی سیکریٹریز نیب کے ڈر سے کام ہی نہیں کرپارہے ہیں۔ چین واحد ملک ہے جوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے مگر وہ لوگ بھی خوش نہیں ہیں۔