شائع 29 جنوری 2021 09:55pm

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی۔ پٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی، پیٹرول 12 روپے، ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر اس وقت 21 روپے 56 پیسے، ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق زیادہ امکان قیمتوں کو برقرار رکھے جانے یا معمولی اضافے کا ہی ہے، کوئی بڑا بوجھ عوام پر ڈالنے کا امکان نہیں ہے۔

Read Comments