شائع 29 جنوری 2021 07:53pm

لیاری گینگ وار، عزیر بلوچ مزید دو مقدمات میں بری

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کردیا گیا۔

عزیر بلوچ کے خلاف تھانہ بغدادی اور کلاکوٹ میں دو نامعلوم افراد کے قتل کے مقدمات درج تھے۔

تاہم کراچی کی مقامی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ کو دونوں مقدمات سے بری کردیا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو اب تک چھ مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔

Read Comments