'موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام'
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا یے کی ملک میں بدامنی اور دہشتگردی کی لہر نے پھر سے سر اٹھا لیا یے موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام اور بے بس یے حکمرانوں کا طرز عمل ایسا ہی رہا تو عوام کے ہاتھ انکے گریبانوں پہ ہونگے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مغوی رہنما اسد خان کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے سے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی صوبائی صدر اصغر اچکزئی اور دیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے موجودہ حکمرانوں بے اختیار ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی خاموشی کو کمزوری نہ سجھجا جائے پرامن احتجاج کرنے والوں کو ملک گیر احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔
اے این پی رہنماوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی نئی لہر نے ملک کو گیر لیا یےمغوی اسد خان کو فوری بازیاب کیا جائے موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے اسلئے عوام کو جواب دہ نہیں ہورہی عوامی نیشنل پارٹی نے پانچ سال تک حکومت میں رہتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کیا لیکن عوام کے حقوق سے کھبی غافل نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پشتونوں کو عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں شناخت اور حقوق دئے عوامی نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے والے پھر ناکام ہونگے عوامی نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے والے جان لیں ہٹنے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے والے ہیں جب تک مغوی اسد خان بازیاب نہیں ہوتے جہدو جہد جاری رہے گی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے دوسروں کی جنگ کا حصہ بنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوئے چار ماہ سے مغوی اسد خان بازیاب نہ ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی ریاست سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسد خان کو بازیاب کیا جائے بلوچ پشتون روایات کے امین لوگ ہیں پرامن لوگوں کو گریبان پکڑنے پہ مجبور نہ کیا جائے۔