سپریم کورٹ: سینیٹ انتخابات،اوپن بیلٹ، صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدراتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ دو فروری کو سماعت کریگا۔ بھارت میں پاکستانی ہندو شہریوں کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات کا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقررہوگیا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ منگل کوصدارتی ریفرنس پرسماعت کرے گا ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے بھارت میں پاکستانی ہندو شہریوں کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات اور نیب سے بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات سے متعلق مقدمات بھی دو فروری کو ہی سماعت کیلیے مقرر کر دیئے۔
جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دونوں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔
Read Comments