شائع 29 جنوری 2021 06:44pm

'ٹرانپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی نہیں پڑھی'

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنیٹ انتخابات کے لئے ترمیم لارہے ہیں. یہ کیسے ممکن ہے کہ جو سینٹ میں پیسے لگا کر آئے اور پیسے نہ کمائے۔ سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کررہے ہیں۔ ابھی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی

ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے لئے ابھی سے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کے لئے آئینی ترامیم لارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں پی ڈی ایم نے فیل ہونا ہی تھا. سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کررہے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھگوڑا لندن بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے. ہم نے 40 ہزار اکاونٹ کا ڈیٹا دیا ہے یہ ایک ہزار کا نہیں دے سکتے. اپوزیشن والے اپنی مرضی کا فیصلہ مانتے ہیں جس فورم پر اپوزیشن کے خلاف فیصلہ آئے اسے مانتے ہی نہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابھی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی ۔

Read Comments