بورڈ فواد عالم سے باضابطہ معافی مانگے، سابق چیئرمین پی سی بی
لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے 10 سال تک مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو نظر انداز کرنے پر سلیکشن پر سوالات اٹھا دئیے، ان کا کہنا ہے کہ اس فاش غلطی پر پی سی بی فواد عالم سے باضابطہ معافی مانگے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کی واپسی کی تیاری ہے لیکن میں اس کا مخالف ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر دور میں بورڈ میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے، میں نے بھی سیاسی دباؤ کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈولڈ ہے، اگر قومی ٹیم کو وہاں بھیجنا مجبوری بن جائے تو آئی سی سی سے کھلاڑیوں کی گارنٹی لی جائے۔
Read Comments