شائع 28 جنوری 2021 07:22pm

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کےلئےمالی معاونت کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی سیل نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کےلئے مالی معاونت کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کےلئے مالی معاونت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کےمطابق ملزمان کاتعلق کےپی کے اور بلوچستان سے ہے۔ملزمان بیرون ملک سے مختلف اقسام کے کیمیکل درآمد کراتے تھے۔ کیمیکل براستہ دبئی پاکستان، تنزانیہ اور دیگر ممالک سے منگوائے جاتے تھے۔

سی ٹی ڈی نے2ماہ کی محنت کےبعداسمگلنگ کےلئےجعلی کمپنیوں کاسراغ لگایا۔درآمد کیا جانےوالا کیمیکل ہیروئین اور دھماکا خیزمواد میں استعمال ہوتا ہے۔

حکام کےمطابق گرفتارملزمان پاکستان اورافغانستان میں ساتھیوں کوکیمیکل فراہم کرتےتھے۔ملزمان نےاندورن اوربیرون ملک بھاری انوسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ ملزمان کےخلاف محکمہ کسٹم میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں ملزمان ان مقدمات میں 4 سال سے مفرور ہیں۔

Read Comments