جامعہ اردو، سمسٹر امتحانات کا 15 فروری سے آن لائن انعقاد ہوگا
اسلام آباد: جامعہ اردو میں سمسٹر کے امتحانات 15 فروری سے آن لائن منعقد کئے جائیں گے جبکہ ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا سلسلہ فروری 2021 میں شروع کیا جائے گا۔
وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا انتیسواں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے تدریسی، امتحانی و دیگر معاملات زیر غور لائے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری سمسٹر کے امتحانات 15 فروری سے آن لائن منعقد کئے جائیں گے۔ ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا سلسلہ ماہ فروری 2021 میں شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون و انچارج کلیہ تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شائستہ عصمت، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمد اسمٰعیل موسیٰ، ڈاکٹر غلام رسول لکھن، ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر عبدالمتین (اسلام آباد کیمپس)، انچارج کلیہ انجینئرنگ اسلام آباد ڈاکٹر نوید علی قائم خانی،غزالہ یاسمین، ناظم امتحانات غیاث الدین، فوزیہ بانو، ڈاکٹر عامر ندیم، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر سید اخلاق حسین، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن، ڈائریکٹر ایوننگ (عبدالحق کیمپس) ڈاکٹر کمال حیدر اور ڈائریکٹر ایوننگ (گلشن اقبال کیمپس) ڈاکٹر گوہر علی مہر شریک تھے۔