'مردم شماری پر وفاقی کمیٹی نے خلاف ورزی کی'
پی پی رہنما مرتضی وہاب کہتے ہیں مردم شماری پر وفاقی کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے سی سی آئی کی خلاف ورزی کی کمیٹی نے صوبوں سے مشاورت کے بغیر تجاویز دیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مردم شماری سےمتعلق وفاقی کمیٹی تشکیل دی گئی، علی زیدی،فہمیدہ مرزا،امین الحق کمیٹی کےممبر ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمیٹی نےسی سی آئی کی خلاف ورزی کی،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کمیٹی نےصوبوں سےمشاورت کےبغیرتجاویزدیں،اور مشاورت کےبغیروفاقی کابینہ میں رپورٹ جمع کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اورجی ڈی اےمردم شماری پراعتراض کرتی رہی، جبکہ رپورٹ میں تسلیم کیاگیا کہ مردم شماری شفاف نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کمیٹی نےتسلیم کیاکہ مردم شماری پراعتراضات ہیں۔
Read Comments