شائع 27 جنوری 2021 10:00pm

'پاکستان میں صورتحال اوسط طور پر بہتر ہے' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ویکسین کےمعاملےمیں کوئی تاخیرنہیں ہوئی، دنیاکےامیرترین ممالک میں ویکسین شروع ہوئی ہے۔آج صورتحال پاکستان میں اوسط طور پر بہتر ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والےسیاسی طورپربےروزگارہوگئےہیں، 3ویکسین کاجائزہ لےلیاگیا ہے،ویکسین کیلئے چین سےمعاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ فروری کےپہلےہفتےسےویکسین لگناشروع ہوجائےگی، ویکسین کیلئےاربوں ڈالرکامعاہدہ کرتےتونیب پکڑلیتا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 4لاکھ 80ہزارہیلتھ ورکرزکورجسٹرڈکرلیاگیاہے، ہیلتھ ورکرزکےبعدمعمرشہریوں کورجسٹرڈکیاجائےگا، کوویکس کےنام سےبننےوالےالائنس کاحصہ ہیں، 8ماہ قبل پلاننگ کی اورکوویکس کاحصہ بنیں تھے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوویکس 20فیصدآبادی کوویکسین فراہم ہوگی، 18سال سےکم افرادکوویکیسن نہیں لگائی جائےگی۔

اسدعمرکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کازورکراچی سمیت بڑےشہروں پرہے، بہت سارےلوگ سمجھتےہیں کہ ویکسین نہیں لگنی چاہئے، ساڑھے3کروڑافراد کیلئےویکسین منگوائی جائےگی، مخیرحضرات کوبھی ویکسین منگوانےکی اجازت دیدی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 17ہزارپاکستانیوں نےویکسین کےٹرائل میں حصہ لیا، ٹرائل کےنتائج حوصلہ افزاء رہے، دنیانےکوروناکےدوران پاکستانی اقدامات کوسراہا، ویکسینیشن کےحوالےسےصوبوں سےمشاورت کی گئی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوویکسین خریدنےسےنہیں روکا، کورونا کےدوران صوبوں نےبہترین کام کیا، پورےپاکستان میں ویکسینیشن سینٹربن چکےہیں، پاکستان میں 600ویکسینیشن سینٹرزبن چکےہیں

اپوزیشن سے متعلق اسدعمر نے کہا کہ آج پنجاب حکومت کےحوالےسےکوئی خاص بات نہیں ہوئی، بلاول وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادلاناچاہتےہیں، مسلم لیگ ن تحریک کی مخالفت کررہی ہے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کاجمہوری حق ہے۔

Read Comments