کاسا1000 منصوبے، توانائی اور معاشی تعاون کو فروغ
وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کوفروغ ملے گا ۔ پاکستان کلین اورگرین وسائل سے بجلی کی پیداوارکوبڑھا رہا ہے ۔
کاسا 1000 کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیرعمرایوب نے خطاب کیا ۔
کاسا 1000 کی افتتاحی تقریب کے حوالے وزارتِ توانائی نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب پاور ڈویژن میں ورچوئلی منعقد ہوئی ۔
تقریب میں وفاقی وزیرعمرایوب خان کی شرکت کی ۔ اورویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ کاسا 1000 منصوبے میں شریک ممالک اورڈونر ایجنسی کے تعاون کیلئے شکر گزارہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کاسا 1000 منصوبے سے علاقائی معاشی و توانائی تعاون کوفروغ ملے گا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کلین اورگرین وسائل سے بجلی کی پیداوارکوبڑھا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی توانائی مارکیٹ کو مسابقتی اورلبرل بنایا جا رہا ہے ۔ کاسا منصوبے ایس ڈی جی مقاصد کے حصول تکمیل کیلئے مفید ثابت ہو گا ۔ ہمیں توانائی کے شعبے میں علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔