'ماضی کے قرضوں کی وجہ سے نئے قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں'
وفاقی وزراء کہتے ہیں پاکستان کی بڑی انڈسٹریزکی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہورہا ۔سرمایہ کاری ہو رہی،ترسیلات زر میں ایک تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزراء اور اراکین نے اطمینان کا اظہارکیا۔
حفیظ شیخ نےکہاکہ گزشتہ چھ ماہ کےدوران معاشی ریکوری بہت اچھےانداز میں ہو رہی ہے۔ماضی کے قرضوں کی وجہ سے نئے قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔
اسد عمر بولے معاشی عشاریہ بہتر ہو رہے ہیں، برآمداد بڑھ رہی ہیں ،کرنٹ اکاؤنٹس خصارہ سرپلس رہا۔
فرخ حبیب نے اپوزیشن کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے30 ارکین قومی اسمبلی رابطے میں ہیں۔
اراکین کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے اثرات عام عوام تک پہنچیں گے۔
Read Comments