شائع 27 جنوری 2021 07:10pm

وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پارٹی اراکین کی کھل کر تنقید

وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں پارٹی اراکین نےکھل کر تنقیدکی۔نورعالم خان نےتمام وزراء کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا،حفیظ شیخ 2008 میں بھی یہ ہی باتیں کرتے تھے۔ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے ہم ذلیل ہوجائیں گے۔

اجلاس کےدوران اراکین نے گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی اور سیف اللہ نیازی پر برہمی کا اظہار کیا۔ حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید بھی کی۔پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء کا احتساب ہونا چاہیئے،میں بھی احتساب کے عمل سے گزرچکا۔آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا، مشیر ،وزیر، سبز باغ دکھا رہے ہیں۔

اسد عمر نے کراچی ترقیاتی پلان پر بریفنگ دی تو پارٹی رکن نجیب ہارون نے کراچی پلان پر تنقید کرتےہوئےکہا کہ 2023 تک کچھ نہیں ہوگا۔کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف ہوں گے۔وزیراعظم صاحب میں بالکل ٹھیک بتا رہا ہوں۔

نزہت پٹھان اورلال ملہی نےپی ٹی آئی کی سندھ میں تنظیم سازی پرتنقید کرتے ہوئےکہا کہ کراچی میں پارٹی پارٹی ہوچکی ہے۔ عمر کوٹ کا ضمنی الیکشن ہوا، کوئی پارٹی عہدیدار نہیں آیا، پارٹی میں گروپنگ ذیادہ ہوچکی۔مفادات کا کھیل چل رہا ہے۔

مجید خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں بیوروکریسی کی حکومت چل رہی ہے۔

Read Comments