شائع 27 جنوری 2021 11:31am

وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے عالمی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، شہباز گل

معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے عالمی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا، آج پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ عمران خان ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام پہچان چکے ملک کومثبت راہ پرلانے کیلئے کون مصروف عمل ہے اورکون اپنی کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کی وجہ سے چھ سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی، جس کی دنیا بھی معترف ہے، سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈراگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہوتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرعالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہو یا افغان امریکہ امن مذاکرات جیسے سنجیدہ مسائل کا حل آج دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے، ماضی میں پاکستان کو10 پرسنٹ، پانامہ اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا۔

Read Comments