شائع 25 جنوری 2021 07:57pm

سابق ہاکی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی چھینی ہوئی کار بر آمد

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے لاڑکانہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق ہاکی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی چھینی ہوئی کار برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 12 جنوری 2021 کو اصلاح الدین صدیقی کی کار نمبر BNL-554 ہونڈا سوک ماڈل 2018 تین مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ گلستانِ جوہر میں درج ہوا تھا۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق لاڑکانہ پولیس کے ہمراہ ماہوٹا کے علاقہ سے چھینی ہوئی کار برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Read Comments