'وزیراعظم بتائیں، آٹا،چینی اور دوائی چوروں کی رپورٹ کا کیا بنا'
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جو دوسروں کو گالی دے اسکی تعریف کی جاتی ہے، وزیراعظم بتائیں اٹا چینی اور دوائی چوروں کی رپورٹ کا کیا بنا حکومت اسٹیل مل نہیں چلا سکتی تو ہمیں دے ھم چلا دینگے حکومت پر تنقید کرو تو نیب حرکت میں اجاتی ہے وزیراعلی سندھ کے خلاف ریفرنس بنا تو غلط عمل ہوگا۔
سعید غنی کی کراچی پریس کلب امد پر نومنتخب نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزیر چھچھورا ہے اس کا موازنہ وزیراعلی سندھ سے نا کیا جائے علی زیدی چول نہیں مہا چول ہے اسٹیل مل کی تباہی گیس کاٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسٹیل مل دی جائے ہم چلا لینگے وزیراعظم بتائیں دوائی چور اٹا چور چینی چور کون ہے کہاں گئی انکوائری رپورٹ حکومت پر تنقید کرنے والوں پر نیب حرکت میں اجاتی ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کے اس وزیر سمیت کسی بھی سیاسی رہنما جو کرائم میں ملوث ہو اسے کوئی پارٹی نا لے وزیراعلی سندھ کے حقوق پر اواز اٹھانے کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تو غلط عمل ہوگا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرا آج یہاں پریس کلب آنے کا مقصد نئی کابینہ کو مبارکباد دینا تھا جتنی قربانیاں صحافیوں نے ملک بھر میں دی ہیں کراچی کے صحافی ان میں نمایاں ہیں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے اسکول کی تمام جماعتوں سمیت جامعات بھی کھل جائیں گی۔