شائع 23 جنوری 2021 10:21pm

ریاض میں پہلا ڈرائیو ان مووی تھیٹر کھُل گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلا ڈرائیو ان مووی تھیٹر کھول دیا گیا۔کورونا کی موجودہ صورتحال سے پریشان شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔شائقین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہورہے ہیں۔

سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینما میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔تاہم یہاں آنے والے شائقین کےلئےفیس ماسک لگانا ضروری ہے۔

Read Comments