شائع 23 جنوری 2021 07:18pm

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پروٹیز کیخلاف سیریز پر نظریں جمالیں

کراچی: پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں نے کمرکس لی، دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کہتے ہیں کہ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کوشش ہوگی کہ اپنی افادیت پھر ثابت کروں۔

بڑے میچ کیلئے بڑی ٹیموں کی بڑی تیاریاں جاری، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور وارم اپ کیلئے فٹبال کھیلی جبکہ نیٹس کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب جان ماری۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سیریز پر نظریں جمالیں، ان کا کہنا ہے جتنی بھی کرکٹ رہ گئی کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئندہ 2 دن تک مزید پریکٹس کریں گی جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے شروع ہوگا۔

Read Comments