کورونا وائرس: ایشین مینز اینڈ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی منسوخ
کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہیں، ایشین مینز اینڈ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی منسوخ کردی گئیں۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے کوویڈ 19 کے باوجود ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی، جس کے 11 مارچ سے ڈھاکہ میں مینز ایشین چیمپنز ٹرافی جبکہ جنوبی کوریا میں ویمنز ایشین چیمپنز ٹرافی کے میچز شیڈولڈ تھے مگر کورونا وائرس بے قابو ہونے کی بناء پر اے ایچ ایف نے دونوں ایونٹس منسوخ کردیئے ہیں۔
ڈھاکہ مینز ایشین چیمپنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی جس میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی شیڈول تھا۔
کورنا صورتحال میں بہتری انے کے بعد اے ایچ ایف ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان کرئے گی۔
Read Comments