عمران فرحت کا تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان
کراچی: ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران فرحت پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ وہ 26 جنوری کو خیبرپختونخوا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
افتتاحی بلے باز نے پاکستان کیلئے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 400 رنز، 58 ایک روزہ میچوں میں 1 ہزار 719 رنز اور 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 76 رنز بنائے۔
عمران فرحت نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ وہ آئندہ سیزن میں کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوجائیں گے۔
26 جنوری کو بلوچستان ٹیم انتظامیہ پروقار تقریب میں عمران فرحت کوالوادع کرے گی۔
Read Comments