شائع 16 جنوری 2021 11:28pm

شمالی وزیر ستان: فائرنگ، پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بائی پاس روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سےبنوں کالج کے پروفسیر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ رات ڈاکٹرولی اللہ اپنے آبائی گاؤں ہرمز جارہے تھے کہ میرعلی بائی پاس پرنامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی جس کے باعث ڈاکٹر ولی اللہ دم توڑگئے ۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرعلی ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کے کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے۔

Read Comments