شائع 16 جنوری 2021 07:38pm

تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، وزیر صحت سندھ کی مخالفت

وزیر صحت سندھ نے وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

وہ کہتی ہیں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا ویکسینیشن مہم جلد شروع ہونا بہت ضروری ہے، موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ صحیح نہیں، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے، سندھ کے تین اسپتال وفاق کے پاس نہیں جانے چاہئیں۔

وزيرصحت سندھ نے کراچی میں ڈاکٹر اقبال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسالگ رہا ہےہمارے ملک میں سب سےآخرمیں کرونا ویکسین آئے گی۔

وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں 70سے80 فیصد اپنے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ چین سے کورونا کی ویکسین پر بات کرنا فیڈریشن کا کام ہے، پاکستان میں چین کی ویکسین کےٹرائل بھی ہوئے ہیں

عذرا پيچوہو نے کہا کہ وفاق سے بات کروں گی کہ سندھ ویکسین پرائیویٹ سیکٹر سے خرید لے،اس طرح پاکستان میں ویکسین کا آغاز ہوجائے گا وائرس تیزی سے بدل رہا ہے ہم ابھی سے ویکسین لگا کر اسے روک سکتے ہیں،

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے وائرس پھیل رہا ہے، موجودہ صورتحال تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور جامعہ کراچی شعبہ آئی سی سی بی ایس کے ڈائکریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری بھی موجود تھے۔

Read Comments