'پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے'
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم منافقین کا ٹولا ہے، کبھی استعفا نہیں دے گا۔ پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب کر مرجانا چاہیئے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوتیوں میں دال جلد بٹے گی، چور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ ضمنی اور سینیٹ الیکشن بھی لڑیں گے،پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے،
انہوں نے مزید کہا کہ سزایافتہ لوگ پیشی پر وکٹری کے نشانات بناتی ہیں، ایک تو چوری پھر سینہ زوری کرتے ہیں،یہ راہبرنہیں،راہزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی پیشی پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں، سزایافتہ لوگ پیشی پر وکٹری کے نشانات بناتے ہیں، ایک تو چوری پھر سینہ زوری کرتے ہیں،یہ راہبرنہیں،راہزن ہیں۔
Read Comments