پی ڈی ایم احتجاج، سیکورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 18 جنوری کو امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کے موقع پرامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں کمشنراسلام آباد،آئی جی اسلام آباد اورقانون نافذ کرنے والے ادروں کے نمائندے شرکت کرینگے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جیزبھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریںگے ، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا
ریڈ زون کی سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔
Read Comments