'حکومت نے غریب دشمن پالیسی اپنائی ہے'
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں حکومت نے غریب دشمن پالیسی اپنائی ہے۔حکومت کو کوئی علم نہیں کہ عام آدمی کسطرح گزارا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا اسٹیل ملز کے ہزاروں لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا۔سندھ کے اسپتالوں کو زبردستی ضبط کرنے کا آرڈیننس نکالا ہے۔غریبوں کا چولہا نہیں جل رہا، وہ کھانا نہیں پکاسکتے۔
چیئرمین پی پی نے کہا وزیراعظم سےاستعفی دینےکامطالبہ کیاجارہاہے۔ناجائز وزیراعظم کی وجہ سےعوام تکلیف میں ہے۔اس نااہل وزیراعظم کی وجہ سے پورے پاکستان میں بلیک آوٹ ہوجاتاہے۔پہلےجعلی ڈگری کا الزام لگا کر پورے پی آئی اے کو بٹھا دیا۔آج پی آئی اے کا جہاز پکڑ لیا گیا۔
انہوں نےمزید کہاویکسین ہی کورونا کی مشکلات سے نکلنے کا طریقہ ہے۔پاکستان نے ویکسین درآمد کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔ہمیں اندازہ ہورہا ہے کہ ہمیں ویکسین کو بہت انتظار کرنا پڑے گا۔
Read Comments