شائع 09 جنوری 2021 06:40pm

بچوں سے بد فعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ

سال 2020 میں گذشتہ سالوں کی بنسبت معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی اور جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا، پولیس کا روایتی انداز رہا۔ اگر بات کی جائے میڈیکولیگل اعدادوشمار کی تو شہرمیں جنسی زیادتی کے 316 کیسزجبکہ اغلام بازی کے 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال 2020 میں مجموعی طور پر 29924 میڈیکولیگل کیسز بنائے گئے مختلف واقعات میں 1358 لوگ جاں بحق، جبکہ 28466 افراد متاثراورزخمی ہوئے۔ سخت اور کنند آلے سے زخمی ہونے کے 15839 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تیز دھار آلے، چاقو، خنجر، کلہاڑی سے 538 افراد زخمی ہوئے، آتشی اسلحہ سے 1100 افراد زخمی ہوئے، دھماکہ خیز مواد کے باعث 12 افراد زخمی ہوئے، میل ٹریٹمنٹ کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے مختلف واقعات میں 197 افراد، جبکہ ایکسیڈنٹ میں 962 افراد جاں بحق ہوئے۔ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 2495 کیسز رپورٹ ہوئے، ریل کی ٹکر سے کٹ کر ہلاک ہونے کے 25 کیسزسامنے آئے، جھلس کر زخمی ہونے کے 402 کیسز رپورٹ کئے گئے، اونچائی یا عمارتوں سے گر کر 169 لوگ زخمی ہوئے،جنسی زیادتی کرنیوالے 455 افراد کے میڈیکولیگل کیسز بنے، اغلام بازی کرنیوالے 137 افراد کے میڈیکولیگل کیسز بنے، زہریلی اشیاء کھانے سے 6369 افراد متاثر ہوئے، الکوحل کے باعث 291 متاثرہ کیسز سامنے آئے،مختلف نشہ آور اشیاء کے استعمال سے 28 لوگ متاثر ہوئے، دیگر متفرق کیسز سے 323 لوگ متاثر ہوئے، بلڈنگ گرنے کے واقعات میں 49 افراد متاثر ہوئے،طیارہ حادثے کے باعث 97 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس کراچی: پولیس کسٹدی میں 4 افراد جاں بحق ہوئے،13 افراد کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کئے گئے اقدام خودکشی، گلا دبا کر مارنے کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان تمام کیسز کا اگر گذشتہ چند سالوں سے موازنہ کیا جائے تو میڈیکولیگل کیسز میں سب سے زیادہ بدفعلی، اغلام بازی، جنسی زیادتی کے کیسز میں بے پناہ اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ عمارتوں کے بے ہنگم جنگل نے بھی کئی افراد کی جانیں لیں، 2020 میں 49 افراد بلڈنگ گرنے کے واقعات میں جان کی بازی ہار گئے، دوسری جانب کراچی پولیس سرجن ڈاکٹرحامد زیڈ جیلانی نے جہاں قیام پاکستان کے بعد میڈیکولیگل سسٹم میں جدید تبدیلی اور جدید نظام لانے کی کوشش کی اور ایک نئے پرفارمے کی صورت میں اہم کردار ادا کیا وہیں رپورٹ مرتب کرنے اور کمپیوٹرائزڈ کرنے میں بھی فعال کردار ادا کیا، اس تمام صورتحال اور خاص کر زیادتی اور اغلام بازی کے کیسز میں اضافے کے بعد حکومت وقت اور متعلقہ حکام کو مثبت حکمت عملی بنانا ہوگی۔

رپورٹ: کامران شیخ

Read Comments