اسمتھ کی 27 ویں سنچری، کینگروز 338 رنز بناکر آل آؤٹ
سڈنی: سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت کیخلاف آسٹریلوی ٹیم 338 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیو اسمتھ نے کیرئیر کی 27 سنچری داغتے ہوئے 131 رنز اسکور کئے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز کی اننگز 338 رنز پر سمٹ گئی۔ اسٹیو اسمتھ 131، مارنس لبوشین 91، وِل پکوسکی 61 اور مچل اسٹارک 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے رونڈرا جڈیجا نے 4 وکٹیں اُڑائیں۔
کینگروز کی پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 96 رنز بنالئے ہیں۔ چتیشور پُجارا 9 اور اجنکیا راہانے 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ شبھمن گل 50 اور روہت شرما 26 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ہیزل ووڈ اور کمنز ایک ایک وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔
Read Comments