شائع 08 جنوری 2021 05:16pm

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ: پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، 21 رکنی اسکواڈ کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی، وین ڈر ڈوسن، ڈین ایلگر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاگیسو راباڈا، این گیڈی، تبریز شمسی اور مہاراج بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

Read Comments