شائع 08 جنوری 2021 11:46am

نوابشاہ میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،3 افراد جاں بحق

نوابشاہ میں دھند کے باعث تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

رحیم یار خان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ دھند کے باعث نوابشاہ کے مقام پر الٹ گئی،کوچ میں سوار خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں بچوں سمیت 20افراد زخمی بھی ہوئے،امدادی ٹیمیں نے لاشوں اور زخمیوں کو کوچ سےنکالا۔

لاشوں اور زخمیوں کو پیپلزمیڈیکل اسپتال منتقل کیاگیا،حادثےکاشکارمسافرکوچ کوکرین کی مدد سے اٹھایا گیا۔

Read Comments