سانحہ مچھ: کراچی کے 20 مقامات پر احتجاج اور دھرنے جاری،سڑکیں بند
کراچی :سانحہ مچھ کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،کراچی کے 20مقامات پراحتجاج اور دھرنے کا سلسلہ جاری ہے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سانحہ مچھ کخلاھف ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں نمائش چورنگی سمیت20مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
عائشہ منزل ، نیو رضویہ، صفورہ چورنگی ,کامران چورنگی، شارع فیصل، اسٹار گیٹ، ملیر پندرہ، ناتھا خان پل ،نیپا پل ،نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی اورعائشہ منزل کو بھی احتجاج کے سبب بند کردیا گیا ہے۔
احتجاج و دھرنوں کے باعث سڑکیں بلاک اور ٹریفک کی روانی متاثر بری طرح متاثر ہوچکی ہے، دفاترجانے والے اوراسپتال جانے والے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے ،شہری کہتے ہیں حکومت دھرنے والوں سے مذاکرات کرے ۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے متبادل راستے فراہم کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے متاثرہ علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے ۔
دھرنے کے باعث شارع فیصل ناتھا خان کے قریب دونوں ٹریک بند ہیں، ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کوشاہ فیصل کالونی سے کورنگی صنعتی ایریا اور میٹروپول سے جانے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی جانب بھیجا جا رہا ہے ۔
کراچی میں دھرنے:پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ اورتاخیرکا شکار
کراچی میں دھرنوں کے باعث پی آئی اے کا شیڈول درہم برہم ہوگیا،متعدد پروازیں منسوخ اورتاخیرکا شکار ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی دھرنوں اورسڑکوں کی بندش کے باعث کراچی سے روانہ والی پروازیں منسوخ اوردیگر کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کےمطابق بدھ کو کراچی سے جانے والی پی آئی اے سمیت غیر ملکی اورنجی ائیرلائنز کی پروازوں کی روانگی شدید متاثر ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی اوراسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 ،کراچی اورلاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 منسوخ کردی گئیں۔
کراچی اوراسلام آباد کی پروازیں پی کے 308 اور 309 دوگھنٹے اورپی کے 308 اورکراچی تا پشار پی کے 350شام 6 بجےروانہ ہوگی، پی کے 309 رات 9 بجے پرواز بھرے گی۔
پی آئی اے ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلائٹ انکوائری سے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کرکے ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوں۔