شائع 02 جنوری 2021 07:20pm

کراچی:پولیس مقابلہ ،انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو ہلاک

کراچی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اورپولیس کو انتہائی مطلوب کراچی کا سب سے بڑا منشیات فروش دادن ابڑو سائٹ سپرہائی وے پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ و زخمیوں سمیت 8 ملزمان بھی گرفتارکرلئے ۔

انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس نے دو زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کئے۔

مبینہ مقابلے میں دو ملزمان شدید زخمی حالت میں فرار ہوئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش میں جنگل کو آگ لگا دی تھی

پولیس کو ایک ملزم کی لاش کلاشنکوف کے ہمراہ ملی، ملنے والے لاش دادن ابڑو کی تھی ۔

دادن ابڑو کی بیوی اور والدہ نے لاش شناخت کرلی، ہلاک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ،دادن ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 مقدمات درج ہیں۔

ملزم قتل ،اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کراچی سمیت سندھ میں منشیات فروشی کا سب سے بڑا کردار تھا۔

مبینہ مقابلے میں دو ملزمان شدید زخمی حالت میں فرار ہوئے پولیس نے ملزمان کی تلاش میں جنگل کو آگ لگا دی تھی۔پولیس کو ایک ملزم کی لاش کلاشنکوف کے ہمراہ ملی۔

Read Comments