چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرانتظامیہ کا ایکشن،لاپتہ بچے بازیاب
اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹوں سے لاپتہ بچے کرا لئے جبکہ بھٹہ مالک کوگرفتارکرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس کارگرثابت ہوا ، چیف جسٹس نے 48 گھنٹوں میں لاپتہ بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا، جس پرایس ڈی پی اوخالد محمود اعوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس نے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے ہی مرکزی ملزم کی نشاندہی پرکارروائی کرکے بھٹہ پر کام کرنے والے تمام بچوں اوروالدین کوبحفاظت بازیاب کرلیا، بازیاب ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور07 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بھتہ مالکان نے پیسے نہ دینے پر بھتہ مالکان نے بچوں اور والدین کو زبردستی کام کروانے کی دھمکی دی اور انہیں حبس بے جا میں رکھا۔
Read Comments